گوجرخان(نامہ نگار)محمد حمزہ سکنہ بھیر رتیال نے تھانہ جاتلی میں ایف آئی آر درج کرائی کہ گزشتہ روز بچوں کے ہمراہ راولپنڈی گیا ہوا تھا دن دو بجے گھر وا پس آیا کمرے کے دروازے کھلے ہوئے تھے نا معلوم چور گھر سے نقدی 350000 موبائلز اور دیگر اشیا چوری کر کے کے گئے ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری سکول للیال نے ایس ایچ او پولیس تھانہ جاتلی کو اطلاع دی ہے کہ سکول مرج ہونے کے سلسلے میں محکمانہ آرڈر کے تحت للیال گورنمنٹ سکول کی ایک بلڈنگ بند کر دی گئی تھی جو کافی عرصہ سے بند پڑی ہے کچھ نامعلوم افراد نے پہلے بھی اس عمارت سے ٹی آئرن چرا لیں اور پھر نلکے کا کچھ قیمتی سامان چرا لیا تھا محکمانہ طور پر اس کی اطلاع مورخہ 18.12.2021 میں دی تھی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی آج مورخہ 19.7.2022 کو کمیٹی ممبران جن میں سے ایک عاطف محمود ہیں وہ آج بارش کی وجہ سے گری ہوئی دیوار کو دیکھنے کیلئے اس سکول میں گئے تو وہاں پر دونوں واش رومز کے دروازے غائب تھے اور برآمدے کے تمام آئرن بھی موجود نہ تھی پولیس تھانہ جاتلی مقدمہ درج کر لیا بابر علی نے تھانہ جاتلی میں ایف آئی آر درج کرائی کہ ہم بھیر رتیال والا بنا رہیں ہیں گزشتہ رات نامعلوم چور روڈ پر پڑی ہماری پانی والی ٹینکی چرا کر لے گئے محمد قاسم نے تھانہ گوجر خان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ گزشتہ رات مسلم سکول کے باہر لگے واٹر فلٹریشں پلانٹ سے کمرے کا تالہ توڑ کر ا یک عدد موٹر اور ایک عدد اسٹیپلیزر چوری کر کے لے گئے اسامہ شبیر نے تھانہ گوجر خان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ گزشتہ رات اس کے گھر کے تالے توڑ کر چور ایک عدد ایل ای ڈی دو عدد طلائی انگھوٹیاں مالیتی ساٹھ ہزار اور نقدی 30000 چوری کر کے لے گئے تنویر احمد نے تھانہ مندرہ میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ بسلسلہ نوکری راولپنڈی مقیم ہے گزشتہ روز گھر آیا تو گھر کا مرکزی دروازے سمیت گھر کے کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے سامان بکھرا پڑا تھا اور گھر سے پانچ عدد پنکھے ایک عدد فریج اور دیگر سامان غائب تھا جو نامعلوم چور چرا کر لے گئے جبکہ شہر کے رہائشی عدیل خان نے تھانہ گوجرخان میں درخواست دی کہ کاروبار کے نام پر عبدالرحمن سکنہ وارڈ نمبر 14 ستائس لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
گوجر خان میں چوروں نے ڈیرے ڈال لئے پے درپے وارداتیں
Sep 26, 2022