شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف آئندہ عام انتخابات سے قبل وطن واپس آکر پارٹی کی انتخابی مہم چلائینگے مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے نامساعد حالات میں پی ڈی ایم نے ریاست کو بچانے کے لئے ملک کی باگ ڈور سنبھالی،پی ڈی ایم کی قیادت ملکی معیشت کو درست پر ڈالنے کے لئے پرعزم ہے موجودہ حکومت کو ادراک ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بجلی و پٹرول کی قیمتوں کی وجہ عوام پریشان ہیں حکومت بہت جلد عوام کو بڑا ریلف دینے جا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں شرقپور شریف میں پر کانفرنس اور شیخوپورہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک ،ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول،میاں عبدالرؤف،لیگی رہنما حیکم سلیم اللہ،کوآرڈینٹر این اے 114رانا طاہر اقبال،میڈیا کو آرڈنیٹر ندیم گورایہ اور سابق یوسی چیئر مین ملک نوید محمود چوہان بھی موجود تھے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران نیازی کا ساڑھے تین سالہ دوراقتدار ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ملکی معیشت کو برباد کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کیا اور ملک درست سمت چلانے کی بجائے اپوزیشن کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا عمران نیازی نے ہمیشہ ملک فتنہ وفساد اور انارکی پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
نوازشریف وطن واپس آکر پارٹی کی انتخابی مہم چلائینگے:رانا تنویر حسین
Sep 26, 2022