شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمدعارف خان سندھیلہ نے کہاہے کہ قوم کو اس وقت نہ کسی آزادی مارچ کی ضرورت ہے نہ کسی اقتدار پرست کی ہوس پوری کرنے سے کوئی غرض ہے پاکستان کی باشعور عوام احتجاج کی کال دینے والے شعبہ بازوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی، یہ وقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت اور سول سوسائٹی ایک پیج پر ہے اور پاک فوج سمیت سرکاری ادارے و سماجی فلاحی این جی اوز پیش پیش ہیں، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانے کی خاطر برسر پیکار ہے اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی، انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال دینے کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں نہ حکومت انکی دھمکیوں سے بلیک میل ہوگی نہ عوام ان انارکی پسندوں کا ساتھ دے گی ، سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے عمل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کرنے والوں کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا قوم کے عزم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔