صفائی ستھرائی اور پاکیزگی دین اسلام کا جزوِ لازم ہے: شبیر عباسی 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) صفائی ستھرائی اور پاکیزگی دین اسلام کا جزوِ لازم ہے ان خیالات کا اظہار سید شبیر عباسی ضلعی ناظم شعبہ تربیت جماعتِ اسلامی گوجرانوالہ نے کارکنوں کے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام ایک دین فطرت ہے اور فطرتی تقاضوں کو پورا کرنے پر زور دیتا ہے اسی لئے صفائی ستھرائی اسلام کا طرہ امتیاز اور اسلامی تہذیب کا حصہ ہے قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ اللّٰہ پاک خوب پاک و صاف رہنے والوں کو پسند کرتا ہے نبی پاک ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے کہ طہارت آدھا ایمان ہے طہارت و نظافت ہمارے ایمان کے کمال کی دلیل اور مسلمانوں کا شعار ہے صفائی اور پاکیزگی میں فرق ہے اگر کسی چیز پر میل کچیل نہ ہو تو اسے صاف کہتے ہیں مگر عین ممکن ہے کہ وہ شرعی نقطہ نظر سے پاکیزہ نہ ہو کیونکہ پاکیزہ اس چیز کو کہا جاتا ہے جو نجاست غلیظہ اور خفیفہ دونوں سے پاک ہو ایک مسلمان کے لئے اپنے جسم اور لباس کے ساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن