عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں، ججوں کا احترام کیا: عمر مشتاق ورک


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی امیدیں لگائے بیٹھے سیاسی حریفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں اور معزز ججوں کا احترام کیا ہے پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی ہے عدلیہ کی آزادی، بالادستی اور خود مختاری پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے، عمران خان نے 2007 میں وکلاء برادری سے ملکر عدلیہ آزادی تحریک کی بنیاد رکھی، اپنے ایک بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے پٹرول، ڈیزل، کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔


، تجارتی معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا راستہ روکا اور پاکستان کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر پی ٹی آئی پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پیروں پر کھڑا کرکے دم لے گی عمران خان کی جاری جدوجہد رنگ لارہی ہے اور پاکستان کے عوام امپورٹڈ حکمرانوں سے جلد نجات چاہتے ہیں  ۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...