شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق پر مسلط حکمرانوں نے اپنی جیب سے سیلاب زدگان کوایک ٹیڈی پیسہ تک نہیں دیا مصیبت زدگان کوحکمرانوں کے لچھے دار بھاشن نہیں راشن کی ضرورت ہے حکمرانوں کا بیرون ملک بینکوں میں خطیر سرمایہ پڑا ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ان کی گردنوں میں بیسیوں کشکول جھول رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ عالمی وقومی ضمیر کے نزدیک متحدہ حکومت کی مصیبت زدگان کیلئے کسی اپیل اوردلیل میں کوئی دم نہیں،مختلف ملکوں نے جودیا وہ یقینا جذبہ انسانیت کے تحت دیاقومی وسائل سے اربوں ڈالر ڈکارنے والے حکمران سیلاب زدگان کی مدد نہیں کررہے،انہوں نے کہا کہ اگر شدید سیلاب کے نتیجہ میں کروڑوں ہم وطنوں کی بحالی وآبادکاری کیلئے بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے۔
مسلط حکمرانوں نے سیلاب زدگان کوایک ٹیڈی پیسہ تک نہیں دیا : اسلم بلوچ
Sep 26, 2022