وزیراعظم آفس کی کوئی بھی گفتگو اب باہر آسکتی ہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی کوئی بھی گفتگو اب باہر آسکتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے کہا مفتاح کو کچھ نہیں آتا، ہمارا بیڑہ غرق کردیا، مریم کے مطابق مفتاح ہمارے سر پر بیٹھ گیا، اسحاق ڈار کو آناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے شوہر کی سگریٹ انڈسٹری کو مراعات دی گئیں. مفتاح اسماعیل نے مریم اورنگزیب کے شوہر کی انڈسٹری کو مراعات دیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ سگریٹ انڈسٹری اسکینڈل کی تصدیق وزیراعظم شہبازشریف نے کی. شہبازشریف نے مریم کو کہا مفتاح اسماعیل نے ڈنڈی ماری. انہوں نےکہا آئی ایم ایف کی شرائط کے باوجود مراعات دی گئیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو ہٹا کر اسحاق ڈار کو لایا جارہا ہے. مفتاح اسماعیل کو پارٹی چھوڑ دینی چاہیے. اسحاق ڈار کی واپسی کی خبر کے بعد ڈالرمہنگا ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب، راناثناء نے بالواسطہ آڈیو کی تصدیق کی. 36گھنٹے گزرنے کے باوجود آفیشل بیان سامنے نہیں آیا۔انکا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ نے کہا اب وزیراعظم آفس غیرمحفوظ ہے، سب ریکارڈ ہوتا ہے.وزیراعظم آفس سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت ہیکر سے مذاکرات کررہی ہے، حکومت ہیکر سے بلیک میل ہورہی ہے، ڈیٹاخرید بھی لیں تو کیا گارنٹی ہے ہیکر کہیں اور آڈیو نہیں چلائے گا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے فون ٹیپنگ عمومی بات ہوگئی ہے. اب وزیراعظم آفس کی کوئی بھی گفتگو محفوظ نہیں.وزیراعظم آفس کی کوئی بھی گفتگو اب باہر آسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن