سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کیلئے گلوبل پارٹنرز کا تعاون بہت اہم ہے، آرمی چیف

Sep 26, 2022 | 22:44

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کیلئے گلوبل پارٹنرز کا تعاون بہت اہم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی  چیف نے کینیڈین ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں