لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 78 رنز سے ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 312 رنزبنائے، پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ ان کے علاوہ رضوان اسلم نے47، حسن رضا نے 42 اور جنید خلیل نے 31 رنز بنائے۔313 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیڈین ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر 234 رنز بناسکی۔ کینیڈا کے ٹائرون 61 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ایاز علی نے47 اور طلال اقبال نے 39 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حسن رضا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔