الیکشن یا کسی وجہ سی پی ایس ایل دبئی منتقل نہیں ہو گی، گورننگ کونسل کا فیصلہ

لاہور(پورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں الیکشن یا کسی دوسری وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائےگا۔لاہور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پی ایس ایل کے مختلف امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 9 میں6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی۔ آنے والے پی ایس ایل کے سیزن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 9 آٹھ فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگی۔ پی ایس ایل کے فائنل شیڈول کی منظوری پی ایس ایل کے اگلے اجلاس میں دی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ملک میں الیکشن یا کسی دوسری وجہ سے پی ایس ایل کو دبئی منتقل نہیں کیا جائےگا۔تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل کہیں اور منتقل نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ الیکشن کی وجہ سے اگر میچز متاثر ہونےکا خدشہ ہوا تو پی ایس ایل شیڈول کو تبدیل کیا جائےگا۔ پی سی بی کے مطابق ویمن کرکٹ کی پروموشن کے لیے پی ایس ایل کے دوران ویمنز لیگ یا نمائشی میچوں کے مواقع تلاش کیے جائیں گے، پی ایس ایل 9 کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس اور دوسرے کمرشل ٹینڈرز کے عمل پر بھی بات چیت ہوئی، اجلاس میں پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ کی رپورٹ فرنچائزز کو پیش کی گئی۔ اجلاس میں ملتان سلطانز کے مرحوم مالک عالمگیر ترین کی خدمات کو سراہا گیا۔

ای پیپر دی نیشن