کراچی (کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 46500پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا مگر منافع کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباو¿ سے تیزی کے اثرات زائل ہو گئے اور100انڈیکس 46421.15پوائنٹس سے کم ہو کر46393.68 پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 41.60پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16260.22پوائنٹس سے کم ہو کر16218.62پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 3100.98پوائنٹس سے بڑھ کر31082.81پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری اتار چڑھاو¿ کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب 72کروڑ 92لاکھ47ہزار 637روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب 73ارب 36کروڑ 63 لاکھ 63ہزار982روپے سے بڑھ کر 68کھرب 91ارب 9کروڑ 56لاکھ 11ہزار619روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو5ارب روپے مالیت کے19کروڑ56لاکھ74ہزار حصص کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 326کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے168کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،134میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پی آئی اے2کروڑ 96لاکھ،پاک الیکٹرون 2کروڑ6لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 89لاکھ86ہزار،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 58لاکھ 17ہزار اور نشاط چونیاں 55لاکھ 15ہزار حصص کے سودوں سے سرفرست رہے۔