کراچی(کامرس رپورٹر) چیئرمین بزنس مین گروپ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹی ڈی اے پی زبیر موتی والا، وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی، انجم نثار، جاوید بلوانی، جنرل سیکرٹری اے کیو خلیل اور صدر کے سی سی آئی محمد طارق یوسف نے کے سی سی آئی کی می جنگ کمیٹی کے انتخابات میں منتخب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کراچی کی تاجر و صنعتکار برادری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بی ایم جی پر بھرپور حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ بی ایم جی لیڈرشپ نے انڈسٹریل ٹاو¿ن ایسوسی ایشنز، ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور شہر بھر کی کمرشل مارکیٹس کی جانب سے بی ایم جی کی مکمل حمایت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بی ایم جی کے نومنتخب نمائندے پبلک سروس کے اولین مقصد کو شعار بنا کر اسے مزید پروان چڑھانے کی بھرپور کوششیں کرینگے ۔ زبیر موتی والا نے کہا کہ بی ایم جی کے امیدوار ہر سال جیت رہے، لگاتار 26 سال کی کامیابی بزنس مین گروپ کی عوامی خدمت کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے تمام بی ایم جی اینز کی سخت محنت کو بھی سراہا ۔