لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو اسی نوعیت کی دوسری اپیل کے ساتھ سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے زمان ایڈووکیٹ کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی۔ اپیل میں محسن نقوی کے تقرر کے خلاف درخواست مسترد کرنے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس درخواست مسترد کر دی۔ عدالت محسن نقوی کو نگران وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے اور عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔