چیئرمین سینٹ کے بھائی کو سرکاری رہائش گاہ 14 روز میں خالی کرنے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے بھائی محمد رازق سنجرانی سے سرکاری رہائش گاہ واپس لے لی گئی اور 14 روز میں رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ محمد رازق سنجرانی سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایف سکس میں الاٹ سرکاری رہائش گاہ واپس لی، محکمہ نے 2019ء میں الاٹ کی گئی رہائش گاہ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی۔ رازق سنجرانی کو 14 روز میں رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ رہائش گاہ منسوخ کرنے کا حکم ڈی جی اسٹیٹ آفس کی جانب سے جاری کیا گیا۔ رازق سنجرانی کے خلاف رہائش گاہ کے معاملہ پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی کیس زیر سماعت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...