لاہور‘ گوجرانوالہ‘ کامونکی‘ نوشہرہ ورکاں‘ قصور‘ شیخوپورہ‘ اسلام آباد (نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لاہور 14‘ فیصل آباد 71 ‘ گوجرانوالہ 62 ‘ ملتان 161 ‘ حیدر آباد 31 ‘ کوئٹہ سے 123 پکڑے گئے۔ مقدمات درج کرکے لاکھوں روپے کی ریکوریاں کر لی گئیں۔ لاہور میں بجلی چوری میں ملوث مزید چودہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک سو اٹھہتر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ انیس ویں روز کارروائیوں کے دوران مزید تین سو انسٹھ کنکشنز پکڑے گئے۔ کارروائیاں لاہور کے علاقے آرکیڈ روڈ اچھرہ، نیو شاد باغ، رسول پورہ، اسلامیہ کالونی، فیروز پور روڈ پر کارروائیاں کی گئیں۔ سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملتان اور پشاور کی آبادی اور شرح خواندگی تقریباً برابر ہے لیکن پشاور میں ملتان سے زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کہ ملتان میں ایک سو گیارہ ارب روپے کی بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ریکوری 108 ارب کی ہے، ملتان میں بجلی چوری سے ہونے والا نقصان 3 ارب روپے کا ہے۔ دوسری جانب پشاور میں تقریباً 100 ارب روپے مالیت کی بجلی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ریکوی 70 ارب روپے کی ہے، پشاور میں بجلی چوری میں نقصان 30 ارب روپے کا ہے۔ دوسری جانب فیسکو ترجمان نے بتایا فیسکو ریجن کے آٹھوں اضلاع سے مزید 71 بجلی چور پکڑے گئے۔ گیپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈاﺅن انیسویں روز بھی کامیابی سے جاری، مزید62بجلی چور پکڑے گئے۔943 افراد کے خلاف مقدمات درج، 115بجلی چور گرفتار، بجلی چوروں کو 9کروڑ سے زائد کے جرمانے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅںانیسویں روز بھی جاری رہا۔ پولیس نے گیپکو سب ڈویژن نمبر 1 کے ایس ڈی او ادریس چیمہ کی درخواست پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر ماڈل ٹا¶ن کے عبدالرحمنٰ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قصور ضلع بھر میں لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری‘ 2500 سے زائد بجلی چور پکڑ لئے جبکہ 1480 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ حکومتی ہدایات پر ایکسیئن محسن علی کی زیر نگرانی گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کے اہلکاروں نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 64 بجلی چوروں کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج اور 57 لاکھ کے ڈیٹیکشن بل جاری کئے ہیں جبکہ نادہندگان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔ ایکسیئن محسن علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی روشن پاکستان پروگرام کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ ہے‘ انہوں نے ایس ڈی اوز محمد مبشر، سکندر ریاض، فہد حسین اور رئیس رحمان راشد کی کارکردگی کو سراہا‘ چونسٹھ بجلی چور پکڑے گئے۔21لاکھ ریکوری، بتایاگیا ہے کہ گیپکو سرویلنس ٹیموں کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کی چاروں سب ڈویژنوں میں اب تک 64 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پکڑے گئے۔ پولیس سکیورٹی کے ساتھ جاری آپریشن میں زمیندار بھی زرعی کنکشنوں پر کنڈے لگا کر بجلی چوری کرتے پائے گئے۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے کنکشنز منقطع کر کے مقدمات کے اندراج کے علاوہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ بجلی چور صارفین کو تقریبا دو لاکھ یونٹس کے 57لاکھ ڈیٹیکشن جاری کیے گئے اور 21 لاکھ ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو شیخوپورہ نے بجلی چور مافیا سے 32 لاکھ روپے ریکور کر لیے، مزید 40 لاکھ روپے کی ریکوری کے لیے 50 ایف آئی آر کا اندراج پولیس کے چھاپے بااثر ملزمان کے گرد گھیرا تنگ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری توانائی کے احکامات پر ایس ای لیسکو شیخوپورہ نجم الحسن کی ہدایت پر ایکسین سٹی عامر نواز، ایکسین رورل رضوان احمد قریشی نے متعلقہ ایس ڈی او رانا ظفر، سید ابصار حسین کی سربراہی میں سرویلنس ٹیم تشکیل دی جس میں میٹر انسپیکٹر میاں شاہد اقبال، فیض الحسن بلوچ، رانا عتیق، نھاکر نوریش، ٹھاکر امن، لائن سپرنٹیڈنٹ رانا محمد شبیر، ارسلان بٹ، جنید سلیم چغتائی، چئیرمین کبیر حسین منج، سیکٹری عابد علی شاہ اور سرکل چیئرمین رانا محمد شفیق نے گنگ روڈ محلہ بمبانوالہ، جناح پارک، طارق روڈ، جوئیاں والا سمیت دیگر علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ لیسکوٹیموں نے ڈائریکٹ تاریں لگانے، میٹر ٹیمپرنگ کے علاوہ دیگر ذرائع سے بجلی چوری کرنے پر 50 ایف آئی آر درج کروا دیں۔ لیسکو نجم الحسن نے ایکسین رضوان احمد قریشی، ایکسین سٹی عامر نواز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور ملکی معیشت کو دیمک کی طرح نقصان پہنچا رہے ہیں اور لیسکو حکام کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے بلکہ بجلی چور مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر میں خصوصی ٹاسک فورسز کے ذریعے کریک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف 19 ویں روز بھی آپریشن جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائیوں کے دوران 359 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔ بجلی چوری میں ملوث مزید14 افراد کو گرفتار جبکہ178 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق پکڑے گئے کنکشنز میں 1 زرعی، 20 کمرشل اور338 ڈومیسٹک تھے۔ ڈیٹیکشن بل کی مد میں ڈالے گئے یونٹس کی مالیت 2 کروڑ 88 لاکھ ہے۔