تیار ملبوسات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد سے زائد اضافہ

 اسلام آ باد (آئی این پی ) تیار ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 14.5فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اعداد وشمار کے مطابق اگست 2022 کے دوران 72.9ارب روپے کے تیار ملبوسات برآمد کیے گئے جبکہ اگست 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 83.4ارب روپے رہا ۔ اس طرح تیار ملبوسات کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 14.5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لک سے سوتی ملبوسات کی برآمدات میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کےمطابق اگست میں سوتی ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 160 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے ۔ جولائی میں سوتی ملبوسات کی برآمدات کا حجم 141 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن