ڈاکوﺅں نے شہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی مال وز ر لوٹ لیا

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کے دوران متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے جوہر ٹاﺅن میں تاج محمد کے گھر گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10لاکھ 25ہزار روپے اور دیگر سامان،مسلم ٹاو¿ن میں عمیر سے 2لاکھ اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاو¿ن میں سہیل شاہ سے 17ہزار روپے ‘ موبائل فون ،مصری شاہ میں موٹر سائیکل سوار وقاص سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹاو¿ن میں فرحان سے ہزاروں روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں یاسر سے 50 ہزار روپے اور موبائل فون ،شاہدرہ میں برہان سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون ،قلعہ گجر سنگھ میں امتیاز سے 32 ہزار روپے اور موبائل فون ،شمالی چھاو¿نی میں علی سے 7 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے گلشن اقبال میں شمائل خان کی دکان کی چھت توڑ کر ساڑھے 3 لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا ہے۔چوروں نے مناواں اورگارڈن ٹاﺅن سے کاریں جبکہ مانگا منڈی، گڑھی شاہو، غازی آباد، کاہنہ، اسلام پورہ، غالب مارکیٹ اور فیکٹری ایریا کے علاقوں میں سے موٹرسا ئیکلیں چوری کرلی۔

ای پیپر دی نیشن