کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں شہری نے فائرنگ کر کے دو مبینہ ڈاکو ہلاک کر دیئے۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان نے شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو شہری نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
کراچی میں شہری نے فائرنگ کر کے 2 ڈاکو ہلاک کر دیئے
Sep 26, 2023