لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کا چینی کے سٹاک سے متعلق پورٹل پر تفصیلات دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر پورٹل پر چینی کی تفصیلات اپ لوڈ کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہو ئے وکلاءکو مزید دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فرید شوگر ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شوگر ملز نے کین کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو چیلنج کررکھا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چینی کے سٹاک سے متعلق تفصیلات اپ لوڈ کرنے کا نوٹیفکیشن بدنیتی کی بنیاد پر مبنی ہے۔ چینی کی تفصیلات پورٹل پر دینا رولز کی خلاف وزری ہے ،وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ لہذا عدالت چینی کے سٹاک کو پورٹل پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق درخواست کے حتمی فیصلہ تک نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم دے ۔