راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،میرے بھائی شیخ شاکر اور شیخ عمران کو گھر سے اٹھائے آج9وان روز ہوگیا اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میری زندگی میں یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ 72 سالہ سینئر پارلیمنٹیرین کو دن دیہاڑے گھر سے اٹھایا جاتا ہے آج کے دن تک نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کہاں ہیں میں ہر تھانہ چیک کیا اور کونسا دروازہ ہے جو نہیں کھٹکھٹایا لیکن نہیں بتایا گیا کہ وہ کہاں ہیں کل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آر پی او کو بھی اس معاملے پر ذاتی طور پر طلب کررکھا ہے پچھلی سماعت پر ہائیکورٹ نے پولیس کی رپورٹ کو نہیں مانا تھا شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید احمد کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ایسا تو دہشتگردوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا میں نے آج انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی لکھا ہے جس نے ملک اور راولپنڈی کی خدمت کی ہے اس کے بارے میں آج 9 روز سے ہمیں کوئی پتہ نہیں ہم جیلوں سے نہیں گھبراتے شیخ رشید احمد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے عدالت میں ہر چیز کا سامنے کرنے کو تیار ہیں عدالت عظمی سے اپیل ہے کہ شیخ رشید احمد کو بازیاب کرایا جائے انہوں نے کہا کہ آج عمران ریاض رہا ہو کر اپنے گھر آگئے ہیں میں ان کے خاندان والوں کو ان کی واپسی پر مبارکباد دیتا ہوں میری اپیل ہے کہ عوام شیخ رشید احمد، شیخ شاکر اور شیخ عمران کی خیریت کیلئے دعا کریں۔
شیخ رشید کےساتھ جو کچھ ہورہا ایسا دہشتگردوں سے بھی نہیں ہوتا:راشد شفیق
Sep 26, 2023