واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز دے دی۔ سوشل میڈیا پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاءکے وقت نااہلی سے قیادت کی۔ افغانستان سے انخلاءمیں کئی جانیں ضائع ہوئیں۔ سینکڑوں امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ امریکہ کا اربوں ڈالر کا بہترین فوجی سامان افغانستان کے حوالے کر دیا۔ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکیوں کیلئے جشن منانے کا وقت ہو گا۔ مارک ملی کی چین سے ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھناﺅنے عمل کی سزا موت ہے۔