اسرائیلی فائرنگ، 28 فلسطینی زخمی، غزہ پر حملوں کا اعلان: یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر پھر دھاوا

غزہ (اے پی پی‘ این این آئی) اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے میں جارحیت کے خلاف غزہ میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ سے 28 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ایو چائی نے غزہ میں حملے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہودیوں کے کفارہ کی عید کی یاد میں سینکڑوں آباد کاروں نے پیر کی صبح اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصی کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ ادھر سعودی عرب، مصر اور قطر سمیت کئی ممالک نے یہودی انتہا پسندوں کی طرف سے مسجد اقصی پر حملے کی مذمت کی ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی کہ 673 آباد کاروں نے مسجد اقصی کے صحنوں پر دھاوا بولا تھا۔

ای پیپر دی نیشن