نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی خلائی ایجنسی کے سابق سربراہ کرن کمار نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ چاند پر بھیجے گئے مشن چندریان کے دوبارہ فعال ہونے کے امکانات ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ کم ہو رہے ہیں۔ چاند پر منجمد کرنے والے انتہائی درجہ حرارت کی وجہ سے مشن شاید دوبارہ فعال نہ ہو سکے۔ چاند کے قطب جنوبی پر رات میں درجہ حرارت منفی 200 سے 250 ڈگری تک گر جاتا ہے۔ قمری دن کے اختتام تک مشن فعال کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔ چاند پر ایک دن اور رات کا دورانیہ زمین کے 19 دنوں سے زائد کا ہوتا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی ایجنسی نے جمعہ کو چندریان تھری سے سگنل نہ ملنے کا بتایا تھا۔ چندریان 3 اگست کو چاند پر اترا تھا۔
”چاند پر منجمد کرنے والا درجہ حرارت“ شاید چندریاں مشن فعال نہ ہو سکے“
Sep 26, 2023