ڈرنبرگ(نیٹ نیوز) آسٹریا میں 2000 سال سے زیادہ پرانا ایک بچے کا جوتا دریافت ہوا ہے جس کے فیتے بھی ابھی تک بندھے ہوئے ہیں۔ جرمن مائننگ میوزیم نے دریافت کے حوالے سے بتایا چمڑے کے جوتے کا ڈیزائن تجویز کرتا ہے یہ دوسری صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔جوتے کی دریافت ماہرین آثار قدیمہ نے آسٹریا کے مغربی گاو¿ں ڈرنبرگ میں کی جہاں چٹانوں میں نمک کی کان کنی کا کام لوہے کے زمانے کے اوائل سے شروع ہوا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نمک نے، جو خاص طور پر نامیاتی باقیات کو محفوظ رکھنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے، جوتے کو انتہائی اچھی حالت میں محفوظ رکھا۔