بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،مشعال ملک

Sep 26, 2023

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ڈرنا نہیں بھارت کو بے نقاب کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی مظالم کے شکار تمام لوگوں کے ساتھ ہیں،بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی، عالمی برادری نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں بھی دو سکھوں کو نشانہ بنایا گیا،مشعال ملک نے کہا کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بہت اچھا بیان دیا ہے۔ بھارت کو عالمی مارکیٹ سمجھ کر ماضی میں خاموشی اختیار کی گئی،مشعال ملک نے کہا بھارت کی طرف سے سر عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بھارت کا بیرون ممالک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک ہے۔ وہ دنیا بھر میں دہشتگردی کا کینسر پھیلارہا ہے۔

مزیدخبریں