لاہور(نامہ )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے شہر کے 15 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اسد محمود قریشی کوایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ، رائے ناصر کوایس ایچ او تھانہ ریس کورس، راو¿ نعیم کوایس ایچ او تھانہ ہیئر، یاسر چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ گلبرگ، بلال عربی کوایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ، انسپکٹر سبطین کوایس ایچ او تھانہ موچی گیٹ رضوان کو ایس ایچ او تھانہ رنگ محل، اعتزاز سورایا کوایس ایچ او تھانہ باٹا پور، حماد شاہ کوایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی،دلاور جٹ کو ایس ایچ او تھانہ گلشن راوی، زاہد حسین شاہ کوایس ایچ او تھانہ لوئرمال,واجد جہانگیر ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو جبکہ ہاشم رضا کو ایس ایچ او تھانہ اکبری گیٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔