لاہور(خبرنگار) ڈی سی رافعہ حیدر نے یوسی 120 اے، جوہر ٹاو¿ن میں 3 ڈینگی مریضوں کی عیادت کی۔ ڈی سی لاہور نے ڈینگی مریضوں کے گھر اور اطراف میں کیس رسپانس کا جائزہ لیا,گھروں کے باہر درست ڈور مارکنگ نہ ہونے پر ایریا انچارج کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔ ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ڈینگی ٹیمیں سرویلنس میں تیزی لائیں، مشکوک مقامات پر سپرے کریں۔