لاہور(خبرنگار)ایڈمنسٹریٹر لاہورچوہدری محمدعلی رندھاوا کی ہدایات پر شالیمار زون کا پختہ و عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن کیاگیا اپریشن کی نگرانی زونل آفیسر ریگولیشن پارس زبیر نے کی ۔ گزشتہ روز شالیمار زون کی ریگولیشن برانچ نے شیر شاہ روڈ شادباغ میں کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3 ٹرک سامان قبضے میں لے کر سٹور میں جمع کروادیا جبکہ پختہ تجاوزات کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں تھڑے مسمار کردیئے گئے۔