آئی جی کادورہ چین ،ڈپٹی گورنروآئی جی سے ملاقات،معاہدوں کو حتمی شکل دےدی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے دورہ چین کے دوران چینی صوبے جیانگ سو کے ڈپٹی گورنروآئی جی پولیس سے اہم ملاقات کی اوروزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے معاہدوں کی روشنی میں مختلف امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا حالیہ دورہ چین پنجاب پولیس میں شعبہ جاتی جدت لانے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، انہوں نے کہاکہ صوبہ جیانگ سو کے پولیس چیف جنہیں چین میں ڈپٹی گورنربھی کہا جاتا ہے جلد ہی پنجاب کا دورہ کریں گے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ حکومت پاکستان اور چینی پولیس کے مابین سابق ایم او یو کے تحت دوطرفہ ورکنگ ریلیشن شب کو مزید بڑھایا جائے گا اور پنجاب پولیس کے اے ایس پیز شارٹ ٹریننگ کورسز کیلئے جیانگ سو چین کا دورہ کریں گے۔ ڈپٹی گورنر جیانگ سو نے پنجاب پولیس کے سپیشلائزڈ فورسز سی ٹی ڈی، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کو سراہا اور تجربات سے مزید استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ، ایلیٹ فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جیانگ سو پولیس کے مشکور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن