لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کرکٹ گراو¿نڈ گورنمنٹ ہائی سکو ل مانگا منڈی لاہور کی تیاری کے سلسلے میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدحسین نے اجتماعات سے خطاب کرتے کہا ہے کہ اسلام اورملک عزیز کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے۔علماءنے کہا تحفظ ختم نبوت کانفرنس مانگا منڈی ان حالات میں امت مسلمہ کی رہنمائی اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی تمام علماء اور کارکنان اس کی تیاری بھرپور انداز میں کریں۔اجتماعات میں علماءنے تمام سامعین سے اس بات کا عہد کیا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قوانین کیخلااف ہونیوالی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔
اسلام اورملکی بقاءکیلئے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنایا جائے:مولانا عزیز الرحمن
Sep 26, 2023