الخدمت فاونڈیشن نے والنٹیئر مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیاگیا

Sep 26, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار )الخدمت فاونڈیشن نے والینٹیئر مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے جس کا مقصد رضاکاروں کی نیٹ ورکنگ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ان کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ الخدمت کمپلیکس لاہور کی پروقار تقریب میں سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال ، والنٹئیر ڈیپارٹمینٹ کے سینئر منیجر نثار احمد، صنان اکبرو دیگر ذمہ داران اور مختلف یونیورسٹیوں کے طلباءنے شرکت کی۔ سید وقاص جعفری نے کہا الخدمت کے رضاکار نے مشکل ترین حالات میں خدمت خلق کی مثالیں رقم کیں۔

مزیدخبریں