سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا‘ ترک نیوز ایجنسی: وفد فلسطین پہنچ گیا

مقبوضہ بیت المقدس‘ ریاض‘ قاہرہ (این این آئی + اے پی پی) ایک فلسطینی عہدہ دار نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کا ایک وفد فلسطین پہنچ گیا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رام اﷲ شہر کا دورہ کرے گا اور وہاں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرے گا جبکہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن معاہدے کو یقینی بنانے کی سفارتی کوششیں جاری ہیں جس میں فلسطینیوں کے لیے مراعات شامل ہو سکتی ہیں۔ وفد کی قیادت فلسطین میں غیر مقیم سعودی سفیر کریں گے جن کا تقرر گذشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ امریکی عہدے داروں نے اشارہ دیا ہے کہ واشنگٹن کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور سعودی عرب کے لیے سویلین جوہری پروگرام سمیت کوئی بھی معاہدہ متوقع ہے۔ اس مجوزہ معاہدے کے ضمن میں تصفیہ طلب مسائل میں تنازعہ فلسطین سرفہرست ہے۔ ترکیہ کی خبر رساں نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن نائف السدیری کی قیادت میں فلسطین پہنچ گیا ہے، جہاں وہ فلسطینی قیادت اور مختلف مزاحمتی تنظیموں سے ملاقات کرے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...