پٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں قیاس آرائی قبل از وقت:اوگرا

اسلام آباد (نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کے بارے میں قیاس آرائی قبل از وقت ہیں، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں اضافے یاکمی کے بارے میں قیاس آرائی قبل از وقت ہے، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔اوگرا کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں سے ممکنہ طور پرتیل سپلائی چین میں خلل آ سکتا ہے، قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ حالیہ دنوں بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم حالیہ دنوں میں ڈالر سے روپےکی شرح تبادلہ میں بہتری بھی آئی ہے۔اوگرا نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

ای پیپر دی نیشن