قصور‘ الٰہ آباد / ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر چونیاں میں باپ نے کمسن بیٹی کو قتل کردیا ہے۔ والد کا موقف ہے کہ لڑکی کو موشن لگے ہوئے تھے اور وہ طبعی موت فوت ہوئی ہے۔ پولیس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ تھانہ صدر چونیاں میں 10/9دس سالہ لڑکی زہرہ کی ہلاکت کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اس کے باپ نے قتل کیا ہے جبکہ والد کا بیان ہے کہ لڑکی چند دنوں سے موشن کی بیماری میں مبتلا تھی اور دوران علاج ہی طبعی موت فوت ہوئی ہے، ہماری جانچ پڑتال جاری ہے، حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نواحی گاو¿ں مولا پور میں سنگدل باپ نے 10 ماہ کی بچی کا مبینہ طور پر گلا دبا دیا۔ نعش کو تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا۔ بہن اور ملزم بہنوئی حمید کی اکثر گھر میں لڑائی رہتی تھی۔ رات کو ملزم بچی زہرہ کو لے کر باہر سویا تھا۔ ملزم حمید نے رات کو بچی کا مبینہ گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بچی کو دفنانے سے ملزم حمید پر شک گزرا تو ملزم اور اس کے قریبی رشتہ داروں نے ہم پر بھی تشدد کیا‘ مدعی نے یہ بات کہی۔ تھانہ صدر چونیاں نے بچی کی نعش تحویل میں لے کر کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی‘ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں معلوم ہو گا کہ بچی کو قتل کیا گیا یا طبعی موت واقع ہوئی۔