اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ توہینِ الیکشن کمیشن کے الزام میں فواد چودھری کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کی درخواست مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ فواد چودھری نے 2 فورمز پر کارروائی کرنے کو چیلنج کر رکھا تھا، درخواست میں فواد چودھری کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ایک ہی درخواست پر دو فورمز پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔