لبنان میں ایک نوعمر 14 سالہ لڑکی کو تشدد اور عصمت دری کا نشانہ بنا دیا گیا۔ خبر سامنے آنے پر ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر ایک ویڈیو پھیلائی گئی جس میں نوعمر لڑکی کو ایک درندہ صف شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اوباش لڑکی کو ورغلا کر بیروت کے شمال میں صاہرہ کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں لے گیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔مقامی میڈیا کے مطابق معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ مریم نامی اس لڑکی کو زیادتی سے قبل بہیمانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ اپارٹمنٹ میں موجود ایک تیسرے شخص نے اس درندگی کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو سامنے آنے پر سعید الغواش کیمپ صابرہ میں انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ فوری حرکت میں آگئی۔ اہلکاروں نے ایک فلسطینی اور ایک شامی شہری کو لڑکی سے زیادتی کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان پر جسم فروشی کا دھندہ قائم کرنے کا بھی الزام لگایا گیا۔ ایک سیکیورٹی ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔