فیروزوٹواں (نامہ نگار )ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سپیشل مجسٹریٹ احسان الغفورکی کارروائی‘ متعدد قصابوں کو جرمانے کئے گئے۔ کریانہ سٹوروں اور سبزی کی دکانوں پر بھی چھاپے مارے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تیمور سرمدکی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران فیروزٹواں میں بیف گوشت 900 روپے اور بکرے کا گوشت 2000 روپے میں فروخت کرنےوالے قصابوں کو جرمانے کیے گئے اور آئندہ ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا حکم دیا گیا۔
فیروزوٹواں : مہنگے داموں گوشت فرخت کرنیوالے 2 قصابوں کو جرمانے
Sep 26, 2023