مسلم لیگ ن پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہے: سردار نعیم رضا

Sep 26, 2023

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی ضامن مسلم لیگ ن ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا عمران نیازی ٹولہ انجام کو پہنچ چکا جنھوں نے نوجوان نسل کے ذہنوں کو انتشار کا شکار کیا ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنےوالا آج سلاخوں کے پیچھے ہے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ممبر ضلع کونسل سردار نعیم رضا مان کی گفتگو ان کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی نیازی ٹولے کو ہضم نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں