ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس

Sep 26, 2023

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی رو م میں ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر لئیق چوہدری، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ خرم ابراہیم، ڈی ایچ اوڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر حفیظ الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری کلچر، ڈپٹی ڈی ایچ اوز، چیف افسر میونسپل کارپوریشن، چیف افسر ضلع کونسل سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے محکمہ جات کی جواب طلبی کر لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کیلئے سازگار ہے اس لئے ڈینگی تدارک کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

مزیدخبریں