21 اکتوبر پاکستان کا تاریخ ساز دن ہو گا: عارف خان سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیدوار پی پی 140 عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر پاکستان کا تاریخ ساز دن ہو گا جب عوام کا ایک سیلاب اپنے قائد میاں نواز شریف کا پرتپاک استقبال کرے گا اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک حقیقی ترقی کی منازل طے کریگا،حالیہ معاشی بحران اختتام پذیر ہوگا الیکشن کی تاریخ سے اب غیر یقینی صورتحال میں بہتری آئے گی عوام (ن) لیگ کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںگے کیونکہ مضبوط حکومت کا وجود ہی ملک کے استحکام، بقاءاور ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...