نگران حکومت ایپکاکے دیرینہ مطالبات کو فوری تسلیم کرے : چوہدری اکرم

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پنجاب کے نومنتخب صدر چوہدری اکرم سرویا کے اعزاز میں صوبائی نائب صدر و ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرشید نجمی نے ظہرانہ دیا جس میں لیاقت علی ڈوگر، نوید بھٹی، انجینئر شرجیل شاہد، بشیر احمد بھٹی، مہر عبدالغفار، خالد بشیر کسانہ، رانا محمد عارف، مولوی منظور، اصغر علی، عدیل بلوچ، ظہیر احمد خان، میاں فیصل و دیگر نے شرکت کی، شرکاءنے چوہدری اکرم سرویا کو مبارکباد دیتے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا جبکہ چوہدری محمد اکرم سر ویا نے خطاب کرتے کہا کہ ایپکا عہدیداران و ارکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی صدر کے عہدے کیلئے منتخب کیا ، انہوں نے کہا کہ نگران پنجاب حکومت ایپکاکے دیرینہ اصولی مطالبات کو فوری تسلیم کرے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...