لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ نوائے وقت)سیاسی دھڑے بندیوں سے بکھرنے والی لدھیوالہ وڑائچ کی وڑائچ برادری کو عطا الرحمان وڑائچ نے ایک جگہ اکھٹا کر لیا سیاسی اختلافات کو بھلا کر خوشی غمی میں ایک ساتھ چلنے کے عزم بتایا گیا ہے عطا کرکٹ اکیڈمی میں عطا الرحمان وڑائچ کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں حافظ طارق وڑائچ ،محمد نواز وڑائچ،ہارون اشرف وڑائچ ،ہارون شہباز وڑائچ ،زاہد وڑائچ ،حافظ اعظم وڑائچ سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی لدھیوالہ کی وڑائچ برادری کے تیس سال سے سیاسی دھڑوں میں تقسیم وڑائچ برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کے سیاسی دھڑے بندیوں کو بالائے طاق رکھ کر ہم آپس میں متحد رہیں گے۔