اساتذہ کا کام طلباءو طالبات کو جدید نصابی تعلیم دینا ہے:عمر فارو ق وڑائچ

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے کہا ہے کہ دورے حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طلباءو طالبات کے لیے سائنس ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی تعلیم بہت ضروری ہے کیونکہ پاکستان دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ان شعبوں میں ابھی تک بہت پیچھے ہے اس لیے نوجوان طلباءو طالبات کو سائنس ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی جدید علوم کے حصول پر توجہ دینی چاہیے تا کہ ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میںشامل ہو کر دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ اساتذہ کا کام جہاں طلباءو طالبات کو جدید نصابی تعلیم دینا ہے تو وہیں ان کی کریکٹر بلڈنگ اور ان کی ایسی شخصیت سازی کرنا ہے کہ وہ عملی طو ر پر معاشرے کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار آغا خان سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن