گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سبزی و پھل منڈی سے دکاندار اور صارفین تک پہنچنے والی اشیاءکی ترسیل و قیمتوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے، انتظامیہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صارفین کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاءفراہم کی جا سکیں،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عثمان سکندر نے سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی / بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور پھلوں اورسبزیوں کی طلب اور رسد کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی حکام سے بریفنگ لی انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو چیک کیا۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ از خود روزانہ کی بنیاد پر منڈی کا دورہ کریں، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کے تعین، بولی کے عمل سمیت اشیاءکے معیار اور ارزاں نرخوں پر خرید و فروخت کو یقینی بنائیں تا کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کا دورہ سبزی منڈی
Sep 26, 2023