گوجرانوالہ:صفائی میں بہتری کیلئے اقدامات تیز کرنیکی ہدایات

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام” اب گاﺅں چمکیں گے“ کے تحت ڈویژن بھرکے5ہزار سے زائد دیہاتوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے اورصفائی کی صورتحال میں بہتری کے سلسلہ میں جاری اقدامات میں بہتری اورتیزی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اس توقع اظہار کیا ہے کہ متعلقہ افسران اورمحکمے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کی بنیادی ذمہ داری کونیک نیتی سے اداکرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔کمشنر نے ان خیالات کااظہارچیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت ہونے والے ویڈیولنک اجلاس میں دی جانے والی ہدایات کی روشنی میں کیا۔ کمشنرنے ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور تمام متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ دستیاب وسائل کوسمجھداری سے عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکراستعمال میں لایاجائے تاکہ دیرینہ بنیادی عوامی مسائل کے حل میں خاطر خواہ بہتری اورتسلسل لایاجاسکے۔تمام افسران دل جمعی اور ٹیم ورک سے کام کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...