گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن سٹی خواتین ونگ کی جنر ل سیکرٹر ی طوبی ٰ جاوید نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کروڑوں عوام کی امنگوں کے ترجمان ہیں ، قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں21اکتوبر کو وطن واپسی پر انکا والہانہ استقبال کریں گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 19میں ن لیگی خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ میاںنواز شریف کو سازش کے تحت سیاست سے نکالنے کی کوشش کرنے والے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ، حالات نے ثابت کردیا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لئے میاںنواز شریف کی قیادت اشد ضروری ہے انہوںنے مزید کہا کہ مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت کے جن کو قابو کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا ہو گا اور موجودہ مسائل سے نجات کے لئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے 21اکتوبر کو مائیں بہنیں بیٹیاں مینار پاکستان پہنچ کر ملک کے روشن مستقبل کے لئے میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں ، ان کا کہنا تھا کہ قائد کی بیٹی مریم نوا ز نے انتہائی نامساعد حالات میں جس طرح بے مثال سیاسی جدو جہد کی وہ خواتین کے لئے ایک روشن مثال ہے ، اس موقع پر فرحت حلیمہ ، سعدیہ بابر ، نمرہ، خرم شہزادی ، نسیم اختر ، خالدہ بی بی ، ممتاز بی بی اور دیگر بھی موجود تھیں ۔