چین،پاکستان میں سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےآمادہ

لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی چین میں سرکاری مصروفیات جاری، چینی ٹور آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کے ساتھ اہم ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے چینی ٹور آپریٹرز اور انویسٹرز کو صوبہ پنجاب میں غیر ملکی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ چینی ٹور آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان، حفاظتی انتظامات کو قابل ستائش قرار دیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہناہےکہ چینی ٹور آپریٹرز اور انویسٹرز نے پاکستان میں سیاحت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مکمل آمادگی ظاہر کی ہے۔ چینی ٹور آپریٹرز اور سرمایہ کار دو طرفہ تعاون کو حتمی شکل دینے کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ چینی وفد دورہ پاکستان میں مقامی ٹور آپریٹرز ، سیاحت، پنجاب پولیس سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ آپریشنل معاملات کو حتمی شکل دیں گے ۔ چینی وفد پاکستان میں سکیورٹی صورتحال و انتظامات، محکمہ سیاحت کے پیش کردہ سہولیات کا جائزہ لے گا۔آئی جی پنجاب  نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں مختلف منصوبے شروع کرنے میں اظہار دلچسپی، نئے پراجیکٹس کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ چینی وفد سیاحتی مقامات کے دورے کے موقع پر ٹورازم ڈویلپمنٹ کے لئے پنجاب پولیس کے ساتھ ایم او یو سائن کرے گا۔ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور خوبصورت سیاحتی مقامات سے مالا مال محفوظ ملک ہے۔بین الاقوامی سرمایہ کاری اور پراجیکٹس کیلئے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال مکمل طور پر اطمینان بخش ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں نئے پراجیکٹس شروع کرنے میں مکمل پر امن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ملاقات میں چین کے شہر وگسی کے پولیس چیف اور سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...