شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما مسعود محمود گردور نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حالیہ فیصلے نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں آئین سے ہٹ کر فیصلے کرنیوالے الیکشن کمیشن کے کلیدی عہدیداروں کو فوری اپنے عہدوں سے مستعفی ہو نا چاہئے تاکہ ادارہ پر عوام کا اعتماد بحال ہوسکے، پی ٹی آئی کو مسلسل دیوار سے لگانے کی سازش کو اب بند کرنا ہوگا حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے 28 ستمبر راولپنڈی کا جلسہ قابض حکمرانوں کے اقتدارکے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، قوم دیکھ رہی ہے کہ جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا، بانی پی ٹی آئی کے بغض میں سارے نظام سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جس کے نتائج انتہائی بھیانک ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کروڑوں دلوں میں بستے ہیں اور جعلی حکمرانوں کو یہی خوف بے چین کئے ہوئے ہے پارٹی کی بڑھتی مقبولیت حکمرانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کئے ہوئے ہے۔
پی ٹی آئی کو مسلسل دیوار سے لگانے کی سازش بند کرنا ہوگی: مسعود محمود
Sep 26, 2024