مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کررہی ہے :تسلیم اختر راؤ 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب تسلیم اختر راؤ نے کہا ہے کہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے چھٹکارا دلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں ماہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع میں 31 ہزار 4 سو 30 مقامات پر چھاپے مارے ۔ دوران چیکنگ مجموعی طور پر 1157 افراد خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خلاف ورزی کے مرتکب 1121 افراد کو 25 لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ کیا اور 2 دکانداروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرائے گئے ہیں جبکہ 33 افراد کو آخری وارننگ کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن