شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ سازشوں کے ذریعے ن لیگ کی حکومت کو ناکام بنانے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوگی بانی پی ٹی آئی نے چار سالہ دور حکومت میں ملک کا بیڑا غرق کیا اگرشہباز شریف بطور وزیر اعظم اتحادی حکومت سنبھال کر ملکی معیشت کو سہارا نہ دیتے تو پی ٹی آئی کی نااہلی کا خمیازہ ملک کو ڈیفالٹ کی صورت میں بھگتنا پڑتا اب موجودہ حکومت جوں جوں معاشی اہداف حاصل کر رہی ہے تحریک انصاف کی قیادت کی بوکھلاہٹ بڑھتی جارہی ہے اور الزام تراشی و کردار کشی کا بازار گرم کردیا گیا ہے مگر پارٹی قیادت کے حوصلے بلند ہیں ن لیگ ملکی خوشحالی کی ضمانت ہے جلد ملک میں پھر سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہو گی ۔
حکومت کو ناکام بنانے کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی ہوگی: رانا ممتاز
Sep 26, 2024